دشتیاری (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق 29 جنوری کو دشتیاری شہر میں پرائیڈ گاڑی اور سڑک کے کنارے کھڑی ریل کے درمیان تصادم میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 29 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو بچے جانبحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ـ زخمی شخص کی شناخت راسک سے تعلق رکھنے والے “نظام برپار” بتائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں نظام کی بیوی اور بچے شامل ہیں۔ حادثہ ہوت گٹ گاؤں کے نزدیک راسک چابہار ایکسس پر پیش آیا جبکہ کہا جاتا ہے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ـ