دشتیاری(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز دشتیاری میں واقع گاؤں رانک میں ایک بلوچ بچہ ہوٹگ کے گہرے پانی میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے گاؤں رانک میں ایک 11 سالہ بچی یسنا بنت عبدالمجید ساکن رانک ھوٹگ میں ڈوب کر جانبحق ہوگئی۔

  رپورٹ کے مطابق یسنا تفریح ​​کے لیے گھر سے نکلی اور ہوٹگ کے قریب پھسلن کی وجہ سے اس میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

 یہ اس وقت ہو رہا ہے جب دشتیاری کے علاقے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید سیلاب آیا ہے، کئی ھوٹگ پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور حکام کی جانب سے ہوٹگ کے گرد باڑ لگانے کے اعلانات کے باوجود ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔