Homeخبریںدشت کے رہائشی نوجوان نے کوکنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

دشت کے رہائشی نوجوان نے کوکنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

تربت( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تربت دشت سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے دبئی میں انٹرنیشنل کوکنگ مقابلہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کام کرنے والے کیچ کے علاقہ دشت پٹوک کے رہائشی نوجوان قدیر احمد ولد شبیر احمد نے کوکنگ کا عالمی مقابلہ جیت کر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

قدیر احمد کے مطابق وہ گذشتہ 9 سالوں سے دبئی کے ایک کمپنی میں ملازمت کررہے ہیں۔ اپنی ملازمت کے ابتدائی دو سالوں میں انہوں نے برتن مانجھے اس کے بعد ان کی ترقی ہوئی اور 2023 کو انہیں کمپنی نے اسکالرشپ پر امریکہ بھیج دیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان قدیر احمد اس فیلڈ میں عالمی مقابلہ جیتنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

Exit mobile version