Homeخبریںدلگان اور زاہدان سے قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو مذہبی شخص...

دلگان اور زاہدان سے قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو مذہبی شخص گرفتار

زاہدان،دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ 8 نومبر کو دارالعلوم مکی زاہدان کے میڈیا کمپلیکس پر دباؤ کے تسلسل میں سیکورٹی فورسز نے دارالعلوم کے سنی آنلائن انفارمیشن بیس کے کارکن استاد مولوی “عبدالحکیم شاہ بخش” کو گرفتار کر لیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مولوی عبدالحکیم شاہ بخش کا شمار بین الاقوامی سہ ماہی “ندای اسلام” نامی رسالےکے مدیروں میں ہوتا ہے۔

 رپورٹ موصول ہونے تک اس اس استاد کی گرفتاری کی وجہ اور مقام کے بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایک طرف زاہدان مکی دارالعلوم گروپ کی میڈیا ٹیم کے ارکان کی مسلسل گرفتاری اور دوسری طرف بلوچستان میں میڈیا کارکنوں اور ورچوئل اسپیس پر دباؤ اس صوبے میں آزاد میڈیا کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی پالیسی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

دوسری جانب بروز بدھ 8 نومبر کو دلگان شہر سے ایک سنی بلوچ عالم دین کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 اس بلوچ عالم کی شناخت مولوی سعید فضل الہی ہے جو کہ دلگان جامع مسجد کے امام مولوی نصرت اللہ فضل اللہ کے بھتیجے ہیں۔

تاہم اس کی گرفتاری کی وجہ اور اسے کہاں رکھا گیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں ۔

Exit mobile version