دلگان(ہمگام اپڈیٹ) اطلاع کے مطابق 12 جنوری بروز جمعہ کی صبح دلگان میں قابض ایرانی فورسز نے حسن آباد میں ایک مکان کو گھیرے میں لے کر محاصرہ کرنے کے بعد حملہ کر دیا ،فائرنگ کے نتیجے میں دو بلوچ شہری کئی گولیاں لگنے سے وہ شہید ہوئے۔
ان بلوچ شہریوں کی شناخت “خیر محمد ناروہیی ولد داد محمد ساکن چاہ ہاشم جلگہ اور حمید تاجوزہی ولد سالار کے نام سے بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیر محمد کئی سالوں سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا ،فورسز نے رہائشی مکان کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی۔ وہ دو شہری جو اس گھر میں مہمان تھے اور مکینوں کے رشتہ دار فائرنگ سے شہید گئے۔