دلگان(ہمگام نیوز) بروز جمعہ کی شام کو دلگان شہر کے چِیل کنار کے گاؤں کہنک میں مسلح افراد نے چند بلوچ شہریوں پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص موقعہ پر جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
جانبٹ ہونے والے شہری کی شناخت 25 سالہ “بہمن بامری” ولد درمحمد ساکن دلگان ہے ۔ اطلاع ملنے تک زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
رپورٹ کے مطابق، بہمن کو جمعہ کی شام بندوق برداروں نے پیٹ میں گولی ماری اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی، اس فائرنگ سے ایک اور شخص کی ٹانگ گولی لگی ہے ۔
خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔