دکھی (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دوکی میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج شام پانچ بجے کے قریب مسلح افراد نے دکھی میں پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں راکٹوں سمیت دیگر بڑے اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ دیر تک جاری رہا ہے جس میں فورسز کی طرف جانی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔