دکی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں سب ڈویڑن لونی کے علاقے کلی ملک تاج سناو میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جسکی وجہ سے کرامت اللہ ولد مولوی رمضان شمزئی لونی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقع رشتے کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔ جبکہ دوسرے واقعے میں کلی ملا عبداللہ میں معمولی تکرار پر مسلح شخص نے دکان پر بیٹھے ہوئے نوجوان پر فائرنگ کی جسکی وجہ سے نواجوان محمد ظریف ولد سمت اللہ قوم لون کاکڑ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں واقعات کے ملزمان فرار ہوگئے۔ دونوں واقعات کے مقدمات لیویز اور پولیس نے علیحدہ علیحدہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔