دکی(ہمگام نیوز)13جنوری کو ناصر آباد دکی سے لاپتہ ہونے والے محکمہ انڈسٹریز کے کلاس فور ملازم محمد عیسی ناصر ولد حاجی محمد انور ناصر کی لاش کلی ناخیل کے قریب واقع پہاڑی سے برآمد ہوگئی ہے ایس ایچ او دکی محمد شریف موسی خیل کے مطابق نوجوان محمد عیسی کو چھریوں کے وار کرکے اس سے موٹر سائیکل چھین کرلے گئے ہیںپولیس نے چرواہے کی اطلاع پر لاش برآمد کرکے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے پولیس نے نامعلوم السم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔