Homeخبریںدکی و کوئٹہ میں پیش آنے والے روڑ حادثوں میں بچے سمیت...

دکی و کوئٹہ میں پیش آنے والے روڑ حادثوں میں بچے سمیت 4 افراد جانبحق 4 زخمی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور دکی میں پیش آنے والے دو مختلف حادثوں میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 مزید افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت چالیس سالہ شاہ ولی اور دس سالہ جافر کے نام سے ہوئی ہے۔

دکی مندے ٹک کے قریب پیش آنے والے ایک اور حادثے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس سے محمد حمزہ ولد محمد سلیم اور عباس خان ولد عجب خان جاں بحق ہوگئے جبکہ نذیر، عمر، نعمت اور محمد جلیل زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version