راسک(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات کو راسک انقلابی گارڈز کور کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خوفناک دھماکے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جسے پہلے جیش العدل کے مسلح ارکان نے پہلے ایک دھماکہ کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ تفصیلات کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے ہیڈ کوارٹر پر ایک زور دار دھماکے کی آواز آئی ہے اس سے پہلے جیش العدل نے اس طرح کے ایک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس نے کہا تھا کہ ہمارے مسلح ارکان نے دھماکے کرکے درجنوں ہلاک کرنے کے علاوہ قابض ایرانی آرمی کے اسلح کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر درجنوں اسلح اپنے ساتھ لے گئے۔
اس سے قبل جیش العدل نے ویڈیوز شائع کرکے کہا تھا کہ اس کے تنظیم کے ارکان نے راسک کور کے ہیڈ کوارٹر اور وہاں موجود ہتھیاروں کے گودام پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
راسک شہر میں واقع دو راہی پارود میں جیش العدل کے ارکان کی جانب سے آئی آر جی سی کے ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی اطلاعات بھی شائع کی گئی ہیں۔