شنبه, اکتوبر 26, 2024
Homeخبریںراسک، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان گرفتار ،...

راسک، قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

راسک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعرات کو راسک کے علاقے نظر آباد گاؤں میں قابض ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ایک پٹرول فروش کو عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر پر تشدد انداز میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 27 سالہ محمد دشتی ولد اشرف ہے جو کہ راسک کے گاؤں بیدل کا رہائشی ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام راسک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے نجی لائسنس پلیٹوں والی متعدد گاڑیوں کے ساتھ نذر آباد گاؤں پر چھاپہ مارا اور محمد کو اس کے کام کی جگہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو کہ ایک گیس اسٹیشن پر کام کرہا تھا ،

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز