راسک (ہمگام نیوز) اطلاع ر کے مطابق بروز ہفتہ قابض ایرانی مرصاد فورسز نے ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑی ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے آس پاس کے لوگوں نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ پھتر ان کے سر پر لگے ہیں وہ اس وقت کوما میں ہیں ـ

 تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کی پتھراؤ سے زخمی ہونے والے بلوچ تیلکش کی شناخت 21 سالہ جمیل ولد صمد ہے جو کہ پیشن کے ہوت آباد کا گاؤں کا رہائشی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق جمیل اپنی گاڑی کے ساتھ سرحدی علاقے سے واپس آرہے تھے کہ راسک شہر کے پارود اور ہنگ گاؤں کے قریب مرسد فوجی دستوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور مرصاد کے اہلکاروں نے جمیل کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جو آگے بڑھ رہی تھی۔

 قابض ایرانی فورسز اس کارروائی کے بعد ایک پتھر اس شہری کے سر پر لگا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

 واضح رہے کہ مرصاد کے اہلکار اس کی تشویشناک حالت دیکھ کر وہاں سے چلے گئے اور فرار ہوگئے۔