Homeخبریںراسک: ایران مخالف بلوچ مذہبی رہنما مولانا عبدالغفار نقشبندی کے گھر...

راسک: ایران مخالف بلوچ مذہبی رہنما مولانا عبدالغفار نقشبندی کے گھر پر قابض ایرانی آرمی کا چھاپہ اور فائرنگ

 

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں ایران مخالف بلوچ مذہبی رہنما مولانا عبدالغفار نقشبندی کے گھر پر قابض ایرانی آرمی نے چھاپہ مار کر فائرنگ کی ـ
تفصیلات کے مطابق بلوچ مذہبی رہنما جو کہ بلوچستان پر ایرانی مظالم کے خلاف ہمیشہ تنقید کرتا رہتا، گزشتہ رات ان کی رہائش پر ایرانی آرمی نے حملہ کرکے چھاپہ مارا اور گھر پر فائرنگ کی ـ تاہم مولانا گھر پر موجود نہیں تھے ـ
کہا جاتا ہے کہ رات کے وقت قابض ایرانی آرمی نے گھر میں موجود عورتوں اور بچوں کی زدوکوب کے مولانا کے گھر چھاپہ مارا اور ان کی گرفتاری کے لیئے آئے تھے لیکن وہ اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے جو کہ بعد میں آرمی کے اہلکار چلتے وقت گھر پر فائرنگ کی تاہم ابھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ

 

 

Exit mobile version