چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںراسک میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

راسک میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

رسانک( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے 16 اگست کو راسک میں قابض ایرانی فورسز نے چلتی راہ میں براہ راست فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے راسک میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے 25 سالہ فضل الحق علیزہی ولد رضا شہید ہوگئے ۔ جن کا تعلق زاہدان سے بتایا جاتا ہے۔
کہا جاتا کہ فضل الحق پرائیویٹ گاڑی میں راسک سرباز روڈ کراس کررہے تھے کہ راسک شہر کے قریب انہیں قابض ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی اور گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز