راسک (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں قابض ایرانی پولیس ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار اور 7 زخمی ہوگئے ۔

اس حملے میں اب تک چند اہلکاروں کی شناخت کی گئی ہے جن میں لیفٹیننٹ حمید رضایی امین ، مسلم شجاعیان، احسان بابایی ، پوریا شیخ ، ابوالفضل شریاری ، محمدحسن براهویی ،

 علیرضا اکبر مزار، علی دشت‌پوری ،

 گروهبان حسن بابانیا گروهبان احمد خمری ، محید فیروز‌نیا کے نام شامل ہیں ۔

اس حوالے سے میڈیا نے دو حملہ آوروں کی ہلاکت اور ایک دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی خبر دی جسے گرفتار کر لیا گیا۔

 خبر کی ترتیب کے لمحے تک ایران کی حکومت کے مخالف مسلح گروپ جیش العدل، جس نے راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی، اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

 واضح رہے کہ راسک سے موصولہ خبر کے مطابق کم از کم 12 اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔