راولپنڈی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی تھانہ کلر سیداں میں مدینہ ٹاؤن چوک پنڈڑوی میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار افراد کی ساڑے سات سالہ بچے کے ساتھ مختلف اوقات میں مبینہ زیادتی و نازیبا حرکات کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے واقعے پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور بقیہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مدعیہ مقدمہ کے مطابق ساڑے سات سالہ بیٹے نے بتایا ہے کہ احمد خالد نے گھر لے جا کر انتہائی نازیبا و فحش حرکات کیں، ایک دن بعد اسی ملزم کے بھائی انیس نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی کو کچھ دن قبل شاہ زیب اور کامران نے بھی مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان بچے کو کسی کو بتانے سے روکنے کے لیے دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا یے مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔