ماسکو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہمارے نظام شمسی کے سیارے زہرہ یا وینس کے بارے میں تحقیق کے لیے روس اور امریکا کے خلائی تحقیقی اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔ اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اس طرح معاشی کے علاوہ تکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا۔ وینس نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا سائز بھی ہماری زمین کے قریب برابر ہی ہے تاہم اس کی سطح کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔