ماسکو(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے خلا میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹیسٹ کی امریکا نے شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عہدیداروں کا کہناتھا کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملے سے متعلق امریکا کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلا میں بکھر گئے جو تمام ملکوں کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔دوسری جانب ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ روس جو صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے دیگر ممالک کی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔