Homeخبریںروس کا یوکرین پر میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک

روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل حملہ کیا۔ حملے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرین کا شہر لیووف یورپی یونین اور نیٹو رکن پولینڈ سے محض 70 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ لیووف کے میئر نے حملے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین کے کئی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے جس میں ہلاکت بھی ہوئی۔
ادھر ماریپول میں روسی فوج کے یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہو رہی ہے تاہم یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔

Exit mobile version