شال ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے 18 ستمبر کو آپسر تربت میں ایک انٹلی جنس بیسڈ کارروائی میں قابض فوج کے ایک اہم آلہ کار اور منشیات فروش سیٹھ عبدالرشید ولد آدم سکنہ بلور کولواه کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جو گذشتہ کئی عرصے سے پاکستانی فوج کی ایماء پر تربت بالخصوص کولواه میں متعدد فوج کشیوں میں پاکستان فوج کی معاونت و سہولت کاری کا کردار ادا کرنے کا مرتکب ہوا تھا۔
ریاستی مخبر اور منشیات فروش سیٹھ عبدالرشید 12 مئی کو تنظیمی ساتھیوں (میجر آسمی وفا اور ساتھیوں) پر ڈرون حملوں اور ان کی شہادت کی ذمہ داران میں مرکزی کردار تھا۔ جس نے جت کولواه کے ریائشی سیٹھ شاکر کی معاونت سے تنظیمی وسائل میں ٹریکنگ ڈیوائس ڈال کر پاکستانی فوج کو ان کا لوکیشن ٹریس کرنے میں مدد دی۔اس کے ثبوت تنظیم کے پاس محفوظ ہیں اور بوقت ضرورت حقائق عوام کے سامنے پیش کرکے انھیں آگاہی فراہم کریں گے۔
ریاستی مخبر سیٹھ عبدالرشید اپنے منشیات کے کاروبار میں فوج کی طرف سے مدد حاصل کرنے کے لیے بلوچ قومی مفادات کے خلاف دشمن کا سہولت کار بن کر بلوچ قومی تحریک کی جاسوسی کر رہا تھا۔
13 ستمبر کو ایک اور انٹلی جنس بیسڈ کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے آلہ کار اشرف ولد گاجیان سکنہ ٹوبہ سکھن کو گرفتار کیا۔حراست میں دوران تفتیش قومی مجرم اشرف ولد گاجیان نے اعتراف کیا کہ وه گچک، سولیر اور راغے میں پاکستان فوج کی کارروائیوں میں براه راست فوج کے ساتھ شامل رہا ہے۔ جبکہ انہی مقامات پر متعدد مرتبہ تنظیمی ساتھیوں کے راستوں کی نشاندہی اور راستوں پر ناکہ بندی کرنے میں بھی حصہ لیا۔قومی مجرم کے اعتراف جرم کے بعد تنظیمی عدالت نے انھیں سزا موت دی جس پر عمل کیا گیا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وه ان جیسے ریاستی آلہ کاروں کے سازشوں کا حصه بننے سے گریز کریں جو انسانی ہمدردی کی آڑ میں چند پیسوں کی خاطر اپنے پس پرده ریاستی عزائم کو تقویت فراہم کرنے کے لیے نہتے اور معصوم عوام کو ڈھال بناتے ہیں۔
ہم ان تمام ریاستی مخبروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو وارننگ دیتے ہیں که وه ریاستی ایماء پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف جن سازشوں کا حصہ ہیں تنظیم کے پاس ان کے خلاف مکمل معلومات و تفصیلات موجود ہیں۔بلوچستان لبریشن فرنٹ وقتا پہ وقتا ان عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں موصولہ رپورٹس کی بنیاد پر ان کے خلاف تنظیمی نظام کے تحت وارنٹس کا اجراء کرتی ہے جن پر ہر ممکن طور پر عمل کی کوشش کی جاتی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ مذکورہ دونوں قومی مجرموں کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم، سماج اور تحریک آزادی کے خلاف کام کرنے والے تمام ریاستی آلہ کاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنے جرائم سے باز آئیں۔ بی ایل ایف بلوچ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کا محاسبہ جاری رکھے گی اور انھیں ان کے جرائم پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔