شال(ہمگام نیوز ) آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے ریاستی مخبر یاسین ولد ابراہیم کو 26 اکتوبر کو آواران کے علاقے بزداد سے گرفتار کرلیا ، دوران تفتیش اس نے سرمچاروں کی نقل و حرکت، عوام کو بلیک میل کرکے فوج کے ہاتھوں اغوا کرنے سمیت دیگر سماجی برائیوں کا اعتراف کیا ۔
اس طرح مخبر نے اپنی تمام نیٹ ورک کی تفصیلات بتائیں۔ اعتراف جرم کے بعد ریاستی مخبر کوقومی عدالت نے موت کی سزا سنائی جس پر 31 اکتوبر اور 1 نومبر کی درمیانی رات کو عمل کر کے اسے نونڈہ شم میں ہلاک کر دیا گیا۔ اعترافی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔
ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ ریاستی مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ مختلف آپریشنوں میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے سمیت عوام کو دھمکیاں دیتا کہ سرمچاروں اور انکی نقل و حرکت کے بارے میں مجھے معلومات دیں بصورت دیگر انھیں فوج کے ہاتھوں اغوا کیا جائے گا۔ مذکورہ ایجنٹ آواران اور کولواہ میں ڈکیتیوں اور منشیات کے کاروبار سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ وہ آواران، گیشکور،کولواہ، چمبرو،کینچی، میں تیزی سے متحرک تھا۔
ریاستی فوج، انکے سہولت کار اور مقامی ایجنٹ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔