اسلام آباد(ہمگام نیوز )قابض پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائیدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔

جس طرع انگریز نے ہندوستان اور بلوچستان میں افراسٹر کچر تعمیر کرکے وہاں سے وسائل کا لوٹ مار کیا جبکہ بنگال میں قحط سے لاکھوں لوگ مارے وہ وہاں لوٹ مار کرتے رے ۔ اسی طرع بلوچستان میں دونوں ہاتھوں سے مقبوضہ بلوچستان کے وسائل لوٹ کر پنجاب کو بناتے رے اور بلوچستان کے لوگ زچہ بچہ اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے موت کے آغوش میں چلے گئے ۔