زابل(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شام کو زابل کے علاقے رضاجو گاؤں کے بنجار سیکشن میں دوست محمد شہر سے تعلق رکھنے والی اینٹی نارکوٹکس فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ ہیلتھ ورکر شہید ہوگیا ۔
اس بلوچ ہیلتھ ورکر کی شناخت 40 سالہ حسین شیرزئی ولد علیم ہے جو کہ زابل کے علاقے ” صمد زہی” کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ساڑھے 3 بجے کے قریب حسین اپنی گاڑی کے ساتھ زابل شہر میں واقع گاؤں رضاجو میں جا رہا تھا کہ دوست محمد شہر کے انسداد منشیات کے فورسز نے بنجار کے قریب اور اسکل روڈ پر اسے روک کر ان پر براہ راست فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورسز کے اہلکاروں نے حسین شہید کرنے کے اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ اسے نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔