زابل (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو ایک بلوچ شہری کی لاش زابل شہر کے داخلی راستے پر ایک پل کے نیچے سے مقامی باشندوں نے برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زابل کے داخلی راستے پر مقامی لوگوں کو ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت 40 سالہ عصمت اللہ لجائی ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق عصمت اللہ کی لاش زابل شہر کے داخلی پل کے نیچے سے برآمد ہونے کے بعد اسے فرانزک ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، اطلاع ہونے تک اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔