شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران و ھوشاپ میں دشمن فوج کی چوکیوں پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ چھ جون 2024 کی شام تین بجے سرمچاروں نے زامران کے علاقے زامری کور میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے حملہ کرکے حفاظتی مورچے پر مامور دشمن کے ایک اہلکار کو نشانہ بناکر ہلاک کیا۔اس کے بعد سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن کے چوکی پر حملہ کرکے سولر سسٹم و کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے ساتھ جون کی شام ساڑھے پانچ بجے ھوشاپ و سھاکی کے درمیان میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ پندرہ منٹ تک جاری رہا ہے، حملے دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔