زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو شام کے وقت کو زبانی جھگڑے کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں قابض ایرانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اطلاع موصول ہونے تک اس واقعے میں ہلاک اہلکار کی شناخت نہیں ہوسکی۔

  رپورٹ کے مطابق، اپنے ساتھی اہلکار کو فائرنگ کے بعد زخمی اہلکار کو اسپتال لے جانے کے باوجود، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ “یہ فائرنگ ایک سپاہی کی طرف سے گارڈ کی ڈیوٹی کے دوران ہوئی اور جگہ کی حساسیت اور مشکوک حرکات کے مشاہدے کے باعث اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی کو نشانہ بنایا گیا”۔