زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ کو زاہدان شہر کے کورین سیکشن میں واقع سرجنگل تھانے کے مسلح افراد اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے کورین سیکشن سرجنگل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

تاہم اطلاع ملنے تک ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اور صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک ہے اور متعدد گاڑیاں اور درجنوں فوجی اہلکار زاہدان سے سرجنگل منتقل ہو گئے ہیں۔