زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات 5 افراد جانبحق 14 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق

 بروز منگل کو چابہار کے علاقے رمضان کلگ گاؤں سے گج شاہراہ پر دو مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

 رمضان کلگ گاؤں کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 رپورٹ کی تیاری تک اس واقعے میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 دوسرا واقعہ اسی روز منگل زاہدان روڈ سے گزرنے والی گاڑی سے ایندھن بردار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں دو بلوچ تیلکش سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

 دونوں زخمی تیلکش کی شناخت 32 اسد شاہوزہی ولد محمد اور 22 سالہ علی شاہوزہی ولد ظاہر ساکن ریگ ملیک، میرجاوہ ناموں سے ہوئی ہے۔

 اس حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی شناخت، جو پیوجوٹ گاڑی میں سوار تھے اطلاع موصول ہونے تک معلوم نہیں ہوسکا ۔

 واضح رہے کہ تینوں زخمیوں کو زاہدان کے خانم الانبیاء اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، اسد شاہوزہی سمیت دوسری زخمی کو خصوصی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا، دوسرے گاڑی میں سوار شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تیسرا واقع بروز منگل کی صبح پہرج محور اور مل نادر بارڈر پر قابض ایرانی فورسز کی تعاقب اور فائرنگ کے بعد ایک ایندھن بردار گاڑی الٹنے اور آگ لگنے سے ایک بلوچ تیلکش زخمی ہوگیا۔

 رپورٹ درج ہونے تک اس زخمی تیلکش کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 ایک اور واقعہ جو کہ بدھ کو پیش آیا ، ایک ایندھن بردار گاڑی دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ، تین زخمی ہوئے۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان جانبحق اور زخمیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں گزرنے والی Peugeot گاڑی کے ایک تیل بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے پیجوٹ گاڑی پر سوار ایک شخص جانبحق ہوگیا اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ۔

علاوہ ازیں بدھ کو میرجاوہ تا لادیز محور پر ایک بلوچ تیل بردار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے وہ جانبحق ہوگیا ۔ جانبحق تیلکش کی شناخت 27 سالہ ابراہیم گمشادزہی ولد داد محمد ساکن لادیز بتائی گئی ہے۔