راسک (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ ایندھن بردار شخص کو بدھ 10 کے روز راسک کاؤنٹی کے گاؤں جکیگور کے علاقے میں قابض ایرانی فورسز فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایندھن بردار بلوچ شہری کی شناخت 26 سالہ نوید غلام زہی ولد غلام شاہ ساکن سرباز کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہلکاروں کے ہاتھوں نوید کے زخمی ہونے سے علاقے کے عوام کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی اور شہریوں نے فورسز کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

اس کے علاہ گزشتہ دن شام کو زاہدان محور پر ایک بلوچ کی ایندھن بردار گاڑی دوسرے مسافر گاڑی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخ زخمی ہوگیا تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کی شناخت شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا 18سالہ سعید براہوئی سہتبر بلوچ ولد لعل محمد جو کہ 27 اکتوبر بروز جمعہ گوہرکوہ محور میں گاڑی الٹنے اور آگ لگنے سے زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ .

 واضح رہے کہ میرجاوے سے تعلق رکھنے والے ’’شاہ ولی‘‘ کے 30 سالہ بیٹے وصی براہوئی کے ساتھ سعید کا گوہرکوہ محور میں حادثہ ہوا تھا اور وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔