زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جانبحق دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو خاش سراوان محور میں ایندھن بردار گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ شہری شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 23 سالہ محمود ریگی عجب ولد فقیر محمد زہی ہے جو تفتان شہر میں واقع گاؤں تودلنگ کے رہائشی بتایا جاتا ہے۔   اس کے علاوہ بروز بدھ کو سراوان شہر کے سرحدی علاقے کوہک میں ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، جس سے ڈرائیور جانبحق ہوگیا ۔ جانبحق تیلکش کی شناخت 23 سالہ احمد دہواری ولد جان محمد بتائی گئی ہے جو کہ سراوان کے علاقے سپیچ کا رہائشی ہے۔ علاوہ ازیں بروز بدھ زاہدان میں چمران سٹریٹ پر ایک فیول ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آگ پر قابو کیا گیا، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایندھن بردار کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔   مزید رپورٹ کے بروز بدھ کی شام کو زاہدان شہر میں میلن بابا طاہر اسٹریٹ پر کھڑی گاڑی پر ایک موٹر سائیکل سوار مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق رات دس بجے کے قریب دانش سکول کے قریب ایک گھر کے سامنے کھڑی کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد متعدد گولیاں گاڑی کو لگیں اور ایک گولی عورت پر جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ ان افراد کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی دھمکی کے طور پر کی گئی ہے ۔     مزید رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کو دلگان کے حسن آباد میں ایک مکان پر قابض ایرانی فورسز کے محاصرے کے بعد حملہ کر دیا اس حملے کے میں دو بلوچ شہری کئی گولیاں لگنے سے وہ شہید ہوگئے۔ ان بلوچ شہریوں میں سے ایک کی شناخت “خیر محمد ناروئی” ولد داد محمد ساکن چاہ ہاشم جلگہ اور ایک اور شخص کی شناخت خاندانی نام “تاجوزہی” ولد سالار بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک رہائشی مکان کو گھیرے میں لینے کے بعد قابض ایرانی فورسز نے بغیر پیشگی انتباہ کے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو شہری جو اس گھر میں مہمان تھے اور اس گھر کے مکینوں کے رشتہ دار بھی تھے شہید ہوگئے۔   واضح رہے کہ اس رہائشی مکان میں بچے اور خواتین بھی موجود تھیں جو اہلکاروں کی فائرنگ سے بہت خوفزدہ اور صدمے میں ہیں ۔   اس کے علاوہ بروز جمعرات چابہار میں واقع گاؤں وشنام میں مسلح افراد کی دکان کے اندر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اس زخمی شہری کی شناخت 25 سالہ رحمت مولازہی ولد دوستین کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ چابہار شہر میں واقع گاؤں وشنام کا رہائشی ہے۔