زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ٹریفک حادثات سے 6 افراد جانبحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز پیر کو سربیشیہ نہبندان محور سے 15 کلومیٹر پر ایندھن سے بھری گاڑی اور پرائیڈ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق ، تین زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسکول سروس نہ ہونے کی وجہ سے پرائیڈ کار میں متعدد طلبہ سوار تھے جن میں سے دو کی موت اور دو زخمی ہوگئے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں اسکول بس اور دیگر سروس کا فقدان کی وجہ سے بہت سے طلباء اسکول جانے کے لیے گزرتی ہوئی گاڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور ہائی وے کی کمی اس واقعے کے اہم عوامل ہیں
اس کے علاوہ بروز اتوار کی شام دزاپ میں خلیج فارس کے بلیوارڈ پر دو پرائیڈ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثناء بروز ہفتہ کی صبح، ایک ایندھن سے بھری گاڑی واش کے محور میں دزاپ سے گزرنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس ایندھن گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جنہیں واش سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تیلکش کی 27 سالہ شناخت عادل ریگی ولد محمد شاہ ساکن زاہدان ہے ۔