{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

زاہدان(ہمگام نیوز ) بروز منگل کو نصرت آباد تا زاہدان شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 اس واقعے میں “عید محمد سنجرانی” ( والد)، “اے سنجرانی” ( والدہ) اور ان کے دو بچے “قادر سنجرانی” اور مسز “ایم سنجرانی” جان کی بازی ہار گئے۔ ایک اور بچہ رضا سنجرانی زخمی ہوگیا ، تمام کا تعلق زاہدان سے ہے ، زخمی بچہ سمیت چاروں لاشوں زاہدان کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ خاندان

علاج کے لیے صوبہ یزد جانے پر مجبور ہوا، واپسی پر نصرت آباد کے قریب ان کا حادثہ پیش آیا۔

 واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے ہسپتالوں میں ہر سال متعدد مریض صحت کی مناسب سہولیات اور طبی عملے کی عدم دستیابی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور کئی مریض صحت کے انفراسٹرکچر کی کمزوری کے باعث بیماریوں کی اذیتیں بھی برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ وہ بہت پیسہ خرچ کر کے کرمان اور یزد صوبوں میں علاج کے لیے جاتے ہیں۔ اگر وہ ہسپتالوں شفا یاب ہونگے تو بلوچستان کی خستہ حال سڑکیں انہیں نگل جاتی ہیں ۔