زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں اور رضوی خراسان میں سیلابی ندیوں اور ہوٹگ میں گرنے سے چار بلوچ بچے جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ رضوی خراسان میں واقع سرخس گاؤں سے ایک بلوچ بچہ ندی پار کرتے ہوئے پانی کے گہرائی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اس بلوچ بچے کی شناخت ت 9 سالہ عمر محمد شریف براہوہی ولد نظر محمد جو کہ سرخس کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ آج بروز کو نیکشہر کے علاقے چاہان میں واقع گاؤں بندسر میں ہوٹگ میں گرنے سے ایک بچہ جانبحق ہوگئے۔ اس بچے کی شناخت 6 سالہ عزیز اللہ ہوتی ولد عبدالرحمن ہے ۔
رپورٹ کے مطابق یہ بچہ گاؤں میں پانی کے تالاب کے ساتھ واقع باغ میں کھیل رہا تھا کہ تالاب کے قریب پہنچنے سے گر کر جانبحق ہوگیا ۔
علاوہ ازیں بروز پیر کو سراوان میں واقع “مٹ کور” ندی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوئے۔ ان دونوں بچوں کی شناخت سات سالہ عبیداللہ باہوزہی ولد ذاکر اور 9 سالہ حیدر دہواری ولد شعیب بتائی گئی ہے جو کہ شستون (سراوان) کے گاؤں کولو سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں بچے تفریح کے لیے ندی کے کنارے گئے تھے کہ ندی میں ڈوب گئے