Homeخبریںزاہدان ؛ قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے دو بھائی...

زاہدان ؛ قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے دو بھائی شہید

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 28 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شیر زاہداپ /دزاپ شہر میں قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کی ایک نجی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں دو بلوچ بھائی شہید ہوگئے ـ

شہید ہونے والوں کی شناخت “رحمت اللہ علیزہی” اور “ابراہیم عالیزہی” کے نام سے ہوئی ہے، جو دونوں ہارون عالیزہی بیٹے ہیں ـ

قابض ایرانی آرمی کی یہ بربریت “زردچاہ” کی سمت اور دزاپ شہر کے گاؤں تل سیاہ کے قریب ہوئی۔
قابض آرمی اہلکاروں کی جانب سے ان شہریوں کی گاڑیوں پر فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Exit mobile version