Homeخبریںزاہدان: آج ایک اور بلوچ قیدی کو زاہدان سینٹرل جیل میں پھانسی...

زاہدان: آج ایک اور بلوچ قیدی کو زاہدان سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 13 جون کو طلوع آفتاب کے وقت دزاپ/زاہدان سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے پہلے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

 

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک اور بلوچ قیدی محمد ریکی ولد خداداد ریکی کو قتل کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ـ جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 

خداداد، جو کئی سالوں سے منصوبہ بند قتل کے جرم میں جیل میں تھا ( منصوبہ بند قتل اس قتل کو کہا جاتا ہے جس کا اجرا پہلے سے قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلابی گارڈز کے ڈیتھ اسکواڈز یا ایرانی خفیہ ایجنسی “القدس ” کرتا ہے پھر قاتل کو پکڑنے کے لیئے کسی معصوم بلوچ کا نام ظاہر کرکے اسے حراست میں لیتا ہے) کہا جاتا ہے کہ اسے 12 جون کو قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ آج صبح جیرفت جیل میں اسی طرح کے الزام میں ایک اور بلوچ قیدی “محمد ھیجوان” کو پھانسی دے دی گئی۔

Exit mobile version