شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںزاہدان جیل قید بلوچ نوجوان شعیب میربلوچزاہی ریگی پر تشدد حالت...

زاہدان جیل قید بلوچ نوجوان شعیب میربلوچزاہی ریگی پر تشدد حالت بگڑ گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زاہدان کے مرکزی جیل قید بلوچ سیاسی قیدی شعیب میر بلوچزہی ریگی پر جیل کے اہلکاروں شدید تشدد کیا ـ موصولہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ شعیب میربلوچزاہی کو زاہدان سنٹرل جیل کے اہلکاروں نے شدید زدوکوب تشدد کرنے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے اس کے سر کے حصے میں فریکچر ہوا، جس سے ان کی حالت مزید بگڑتی جا رہی ہے ـ

 موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق شعیب جیل کے اہلکاروں نے اسے وارڈ 9 سے باہر لے جا کر اس قدر مارا پیٹا کہ اس کے سر میں فریکچر ہو گیا اور اس سے خون بہنے لگا اور اس کی جسمانی حالت خراب ہونے کے باوجود زاہدان جیل حکام نے کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی۔ انہوں نے اس کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت پر کوئی توجی نہیں دیا ـ

 شعیب میربلوچزہی ریگی ولد محمد شریف ریگی 7 فروری 2004 کو پیدا ہوئے، زاہدان میں پیدا ہوئے تھے ـ جنہیں 5 اکتوبر 2022 کو قابض ایرانی آرمی نے گرفتار کیا اور ایرانی عدالت کی برانچ 2 نے زمین پر فسادات اور بدعنوانی کا الزام لگا کر سزائے موت سنائی تھی ـ

واضح رہے کہ شعیب میر بلوچزہی وہ واحد سیاسی قیدی ہیں جن کی کفالت کی ذمہ داری جرمن پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے اٹھایا تھا اور انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شعیب کی پھانسی کو معطل کریں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز