زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو فجر کے وقت زاہدان جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے سنٹرل جیل میں دو بلوچ قیدی 22 سالہ ناازبگزہی ولد موسی اور 27 سالہ ناصر عالیزہی ساکنان دزاپ(زاہدان) کو پھانسی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ناصر ازبگزہی کو 2020 میں زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور ناصر عالیزہی کو اسی سال 19 نومبر کو زاہدان سے اسی طرح کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اس الزام سے انکار کے باوجود انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ قابض ایران گزشتہ پانچ دنوں کے دوران 15 قیدیوں کو مختلف شہروں کے جیلوں میں پھانسی دی ہے۔