زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 13 نومبر 2021 کو دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں قید تین بلوچ شہریوں کو جیل حکام نے پھانسی دے دی۔ ان قیدیوں کی شناخت دزاپ شہر کے علاقے شیرآباد سے تعلق رکھنے والے “سعد اللہ ھارکوہی”، “عبید اللہ ھارکوہی” اور “محبوب رخشانی” کے نام سے ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سعد اللہ اور عبید اللہ بھائی تھے۔ زیر حراست افراد پر منشیات کے الزامات تھے۔ اس سال کے آغاز سے اب تک قابض ایران کی جیلوں میں کم از کم 50 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ قابض ایران کی حکومت کی جیلوں میں بہت سی پھانسیاں خفیہ طور پر اور میڈیا کی کوریج کے بغیر دی جاتی ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ قابض ایرانی عدالتیں سوائے بلوچوں اور کردوں کے کسی بھی قیدی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے انہیں وکیلوں تک رسائی دیتا ہے لیکن بلوچوں اور کردوں کے یہ شجرہ ممنوعہ ہے ـ