{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو زاہدان کے علاقے شیر آباد میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان کو بغیر عدالتی حکم نامہ کے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد رسول شاہ بخش ولد خان محمد ساکن شیر آباد زاہدان ہے ۔

 ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 6:00 بجے زاہدان کے علاقے شیر آباد میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے مجدیہ اسٹریٹ پر محمد رسول کے والد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے اس کے اہل خانہ کے سامنے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس نوجوان کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔