زاہدان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات 2 افراد جانبحق 8 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو کلچات گاؤں کی سرحد پر واش محور میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے دو بلوچ تیلکش کے زخمی ہوئے۔

 رپورٹ لکھے جانے تک ان دونوں تیلکش(ایندھن بردار) کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ اتوار کی شام واش سے 20 کلومیٹر دور کلچات گاؤں کے علاقے میں دو بلوچ ایندھن بردار کے گاڑیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جنہیں واش شہر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب اسی بروز اتوار شام کو جالک محور میں گزرنے والی گاڑی سے ایندھن بردار گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں دو اور بلوچ تیلکش جان کی بازی ہار گئے اور گزرنے والی گاڑی میں سوار چھ افراد زخمی ہوئے۔

 جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 22 سالہ جلیل سپاہی ولد لشکر خان اور 35 سالہ سعید نصرتی ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی، جو کہ دونوں جالک کے رہنے والے ہیں۔

 واضح رہے کہ جالک کلگان محور پر ایندھن بردار گاڑی اور ٹرانزٹ گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بلوچ تیلکش گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے شدید زخمی ہو کر جانبحق ہوگئے تھے، جبکہ ٹرانزٹ گاڑی کے 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جنہیں چار ایمبولینسوں کے ذریعے انہیں سراوان کے رازی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔