زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں دو بچے سمیت چھ افراد جانبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ کو خاش زاہدان محور پر واقع گلوگاہ روڈ پر مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک عام شہری اور دو مسلح ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والے شہریوں میں سے ایک کی شناخت رضا شاہ بخش ولد سید محمد زاہدان کے علاقے گلگان زاہدان سے بتائی گئی ہے۔

 بروز ہفتہ کو دلگان میں واقع ضلع جلگاہ میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ اس شہری کی شناخت “ارمان ناروئی ولد مرزا خان ساکن مرزا بتائی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک بچہ دشتیاری شہر میں :ہوٹگ” میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس بچے کی شناخت عبدالاحد بلوچ ہے جس کی عمر 7 سال ہے اور اس کا تعلق دشتیاری کاؤنٹی کے گاؤں “بلوچی آدم بازار” سے ہے۔

اسی روز ہفتہ کو راسک شہر میں طوفان اور تیز بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے ایک بلوچ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 13 سالہ اسلم براہوئی ولد عبدالسلام ہے جو راسک شہر کے پیشن سیکشن میں واقع سولدان گاؤں کا رہائشی ہے ۔

جمعرات کو زابل شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جانبحق شخص کی شناخت 19سالہ علی سالارزہی ولد حمید ہے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آور کی شناخت اور مقصد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

مزید رپورٹ کے جمعرات کی شام کو قلع گنج میں ایک ٹریفک حادثے میں سات افراد جانبحق دو زخمی ہوگئے ۔ تاہم مرنے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، کہا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک بچہ بھی شامل ہے۔

جمعرات کو نہبندان براستہ سفید آبہ محور میں سڑک حادثے کے باعث ایندھن بردار گاڑی الٹنے سے بلوچ تیلکش جاں بحق ہوگئے۔ اس تیلکش کی شناخت 20 سالہ جہانگیر ولد عبدالغفار براہوئی ساکن نیمروز ہے ۔

مزید رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام سراوان میں شادی کی تقریب میں پٹاخوں کے پھٹنے سے دو بلوچ بچے جاں بحق ہوگئے ایک اور بچہ شدید جھلس کر زخمی ہوگیا۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

 جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی شناخت محمد دہواری ولد محمد صالح کلاتک، مرتضیٰ دہواری ولد شاہ مراد اور زخمی بچے کی شناخت حسیب دہواری ولد یحییٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ آسپیچ سراوان کے رہائشی ہیں