زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات سے 8 افراد جانبحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ زاہدان براستہ واش محور پر ٹریک حادثے کا شکار ہو کر ایک بلوچ ایندھن بردار جانبحق ہوگیا۔ اس بلوچ ایندھن بردار کی شناخت مجید بارانزہی بتائی گئی ہے جو کہ شیرآباد دزاپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ مزید رپورٹ کے مطابق اسی روز ہفتہ کو جالک براستہ سراوان میں سائیپا گاڑی اور ایک ٹویوٹا گاڑی کے درمیان تصادم سے تیل کے کاروبار سے منسلک دو ایندھن بردار ، دو خواتین اور دو مرد آگ کی لپیٹ میں آ نے سے جھلس کر جانبحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا ، ایندھن بردار میں سے ایک کی شناخت مسعود محمد زادہ ولد علی ساکن جالک کے نام سے ہوئی۔ اس واقعے کے دیگر متاثرین کی شناخت، جو تمام بلوچ تھے اطلاع ملنے کے وقت معلوم نہیں ہوسکی ہیں ۔   علاوہ ازیں راسک کاؤنٹی کے گاؤں پشامگ کے قریب ایک بلوچ ایندھن بردار کی گاڑی الٹنے کے بعد آگ لگنے سے وہ جانبحق ہو گئی۔ جانبحق اس بلوچ ایندھن برادر کی شناخت “رضا ہیبت زہی ولد شفیع محمد کے نام سے ہوئی جو کہ مہگس کلچان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے رضا کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور کار الٹ گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔