زاہدان ( ہمگـام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز پیر 10 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے میناب کے آزاد یونیورسٹی کے علاقے میں میناب سندرک روڈ پر پیجوٹ گاڑی اور نسان وین کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ میناب آزاد یونیورسٹی کے قریب پیش آیا، حادثے میں دو افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے، تین افراد اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے، اسپتال میں داخل ہونے کے ایک گھنٹے بعد ایک شخص دم توڑ گیا، جس میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا واضح رہے کہ تین زخمیوں کو میناب اسپتال لے جایا گیا تھا۔
دریں اثنا دشتیاری شہر میں ایک اور واقعے میں پک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت دشتیاری گاؤں دلگان سے تعلق رکھنے والے “کمال پابزرگان” کے نام سے بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار ٹکر مارنےکے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے ـ