زاہدان( اطلاع کے مطابق بروز پیر کو فجر کے وقت عدالتی اہلکاروں اور دزاپ (زاہدان) کی سینٹرل جیل حکام نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے صبح کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی 24 سالہ مسعود ریگی ساکن شیر آباد زاہدان کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی۔
رپورٹ کے مطابق مسعود کو 2020 کے وسط میں زاہدان میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور فوجداری عدالت میں سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ 2023 شروعات سے لیکر تاحال ایران کے 26 مختلف شہروں میں 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی، جن میں زاہدان جیل میں 54 اور بیرجند جیل میں 31 مقدمات کے ساتھ غیر انسانی سزائے موت دی گئی تھی، اور ان قیدیوں میں سب سے زیادہ کم از کم چار خواتین کو بھی پھانسی دی گئی۔