دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںزاہدان میں ایک بلوچ قیدی کی پھانسی

زاہدان میں ایک بلوچ قیدی کی پھانسی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج 30 جولائی کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر کرکے اور ان کی اہل خانہ کو بتائے بغیر اسے زاہدان کے مرکزی جیل میں پھانسی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج زاہدان کے مرکزی جیل میں 43 سالہ بیداللہ گورگیج ولد آغا محمد کو پھانسی دے دی گئی۔ جو کہ زاہدان/ دزاپ کے منزل آپ گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیداللہ کو 2021 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

عدالتی اور جیل حکام نے اہل خانہ کو بتائے بغیر زاہدان 8 بیداللہ کو پھانسی دے دی اور آج صبح اہل خانہ سے رابطہ کرنے کے بعد ان سے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی لاش وصول کرنے کے لیے فرانزک میڈیسن سنٹر کے پاس جائیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز