زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 13 اپریل بروز جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
اس شہری کی شناخت دزاپ /زاہدان کے علاقے شیرآباد سے تعلق رکھنے والے “صاحب خان قادرقنات” کے نام سے بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر بخش سٹریٹ کے قریب کئی مسلح افراد نے صاحب خان پر فائرنگ شروع کر دی اور اسے مارنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔ تاہم اب تک قاتلوں کی شناخت اور ان کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔