زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 5 بروز بدھ میونسپل اہلکاروں اور قابض ایرانی فوج دستوں نے زاہدان کے علاقے شیرآباد میں چھاپہ مار کر بلوچ شہریوں کے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صبح دس بجے کے لگ بھگ میونسپل اہلکاروں اور پولیس اور قابض ایرانی آرمی نے زاہدان شہر کے علاقے شیرآباد کے گاؤں سبزگی پر چھاپہ مار کر غریب بلوچوں کے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سال 2023 کے دوران قابض ایران کے مختلف سیکورٹی اور سرکاری اداروں نے بلوچ علاقوں کے کم از کم پانچ شہروں میں 21 واقعات میں مکانات کو تباہ اور بلوچوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کارروائیاں چابہار میں آٹھ اور زاہدان میں سات واقعات کے ساتھ ہوئیں۔