زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع مطابق جمعہ کے دن قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے ایک بلوچ شہری کو تشدد کرکے بعد گرفتاری نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 30 سالہ حیدر علی علیزہی ولد نواب ساکن زاہدان کے نام سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق حیدر علی نماز جمعہ کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے انہیں پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے گئے۔
گزشتہ جمعہ کے روز قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے مکی مسجد اور مصلی زاہدان کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی تھی اور نماز جمعہ احتجاج مظاہرے میں شرکت کرنے والے بلوچ شہری جو کہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے ایک ایک کرکے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں خاص کر زاہدان میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث وہاں کی خبریں دیر سے موصول ہو رہی ہیں۔