زاہدان(ہمگام نیوز اطلاعات کے مطابق جمعرات 30 نومبر کی شام کیشاور زاہدان کے کشاورز اسٹریٹ کے رہائشی علاقے میں قابض ایرانی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے بعد دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا۔

 اس حوالے سے بلوچستان کی پولیس نے اعلان کیا کہ ” مسلح ڈاکوؤں کا ایک گروپ زاہدان شہر میں ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کر رہا تھا، جب پولیس اہلکار وہاں موجود تھے، ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں دو شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

 خبر لکھے جانے تک اس لڑائی میں ہلاک ہونے والے دو اور ایک زخمی کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔